Thursday, 7 November 2013

Haq B Janib 103


دین 

دین دیانت کا مرکز ہے . محمدی الله دیانت داری ہو ہی نہیں سکتا،
اسی طرح قرانی پیغمبر بھی جھوٹ ہے. 
ایک مومن کبھی بھی مسلم نہیں ہو سکتا،
 ٹھیک ویسے ہی جیسے ایک مسلم کبھی مومن نہیں ہو سکتا ،
 کیونکہ وہ اسلام کو تسلیم کے ہوئے ہے. 
لفظ مومن پر اسلام بالجبر قبضہ کئے ہوئے ہے. 
**********

کائنات کا سب سے بڑا حکمران ہے صداقت اور سچائی 
اورکائنات کی  بڑی گمرا ہی ہے جھوٹ 
الله ان دونوں کے بیچ میں معلق نیم صداقت ہے جسے مستقبل بعید میں پوری ہونا ہے 
الله کا جب بھی انکشاف ہوگا تو وہ عجیب و غریب ہوگا .
اب تک کے تصوّراتی اللھ سے پرے ہوگا جسکے پاس انسانی سمجھ تو کم از کم نہیں ہوگی .
کم از کم مخلوق کے لئے نہ وہ رحیم ہوگا نہ ہی قہہار .
انسان کے معاملات سے اسکا کوئی لینا دینا نہیں ہوگا جیسے کہ میڈیکل سائنس سے مذہبی ارکان کا کوئی مطلب نہیں ہوتا ٠ 
الله اسطرح کا بھی نہ ہوگا کہ بندوں کے اعمال کا لیکھا جوکھا رکھے . اسکا دماغ جزا اور سزا کے لین دین کا نہیں ہوگا .
قدرقت نے آدمی کو انسانی ذہن دیکر سب کچھ دےدیا ہے ، وہ اسکا صحیح استمعال کرکے سکوں سے بہترین زندگی جی سکتا ہے .
دوزخ جنّت کہیں اور نہیں انسان کے دل میں ہے. انکو لینے یا پانے کی دوڑ اسکے سمجھ کے ہاتھوں میں ہے .
انسان کو سمجھدار بنانا، جاگے ہوئے انسانوں کے ہاتھ میں ہے، کیونکہ ہر شے کی طرح سمجھ بھی ارتقائی حالات میں ہے ٠
 اس ارتقائی چال میں رخنہ ڈال کر اسے کچھ دروغ پرور شیطانی ذہن بہت دنوں تک روکے رہتے ہیں . کبی الله کے پیغمبر بن کر تو کبھی بھگوان بن کر ٠ 
اگر ارتقائی پیروں میں جھوٹ کی بیڑیاں نہ پہنائی گئی ہوتیں تو آج انسانی عظمت فلق میں اڑ رہی ہوتی . شاید وہ  للہ کی ہمراز بھی ہو گئی ہوتی .
بنی نؤ انسان کا سب سے بڑا دشمن ہے جھوٹ . ٹی وی چینلوں پر العل صبح جھوٹ کا پرچار شروع ہو جاتا ہے . ایک بھی چینل ایسا نہیں جو آج اکیسویں صدی میں انسان کو سچی راہ دکھلاۓ ٠
******





جیم. مومن 

No comments:

Post a Comment